ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اپن انگڈی میں گیس ٹینکر پلٹ گیا۔گیس خارج ہونے پر ٹریفک کا راستہ موڑدیا گیا

اپن انگڈی میں گیس ٹینکر پلٹ گیا۔گیس خارج ہونے پر ٹریفک کا راستہ موڑدیا گیا

Sun, 03 Mar 2019 20:43:49  SO Admin   S.O. News Service

اپن انگڈی3؍مارچ (ایس او نیوز) گیس سے بھرا ہواایک ٹینکرمنگلورو بنگلورو ہائی وے پر اپن انگڈی میں لاواتھڈکا نامی مقام پر بے قابو ہوکربیچ سڑک پر پلٹ گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ٹینکر کے الٹ جانے سے گیس کا اخراج ہونے لگا تو پولیس کے افسران نے ہائی وے پر موٹرگاڑیوں کی آمد و رفت روک دی اور ٹریفک کو دوسرے متبادل راستے کی طرف موڑ دیا گیا۔اب موٹر گاڑیاں اپن انگڈی ، کڈبا ، کائیکمبا گنڈیا کے راستے سے گزر رہی ہیں۔
اپن انگڈی پولیس اورفائر بریگیڈ کے افسران جائے وقوع پر پہنچ کر حالا ت قابو میں رکھنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔


Share: